یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ اور انقلاب یمن کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ملک کے خلاف امریکی سعودی جارحیت کو چھے برس مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کیا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی عبوری حکومت کے قیام کے امریکی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے متبادل منصوبہ پیش کریں گے۔
حکومت افغانستان نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات افغانستان میں مستقل امن و استحکام کی ضمانت فراہم نہیں کر سکتے۔
افغانستان میں طالبان گروہ نے صوبے میدان وردک میں سرکاری فوج کے مرکز پر حملہ اور اس پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔
افغانستان کی نیشنل کانگریس کے صدر عبدالطیف پدارم نے افغانستان میں نا امنی کو اس ملک میں اغیار کی بے جا مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ک امریکہ اور بعض دیگر علاقائی ممالک کی بے جا مداخلتوں نے افغانستان میں امن و امان کو متاثر کیا ہے۔
افغانستان کی اعلیٰ مصالحتی کونسل کے سربراہ نے ملک میں انتہاپسندی کی فوری روک تھام کو ضروری قرار دیا ہے۔
طالبان نے ان خبروں کے بعد کہ ممکنہ طور پر امریکہ مقررہ وقت تک افغانستان سے اپنے فوجی نہیں نکالے گا، امریکی فوجیوں کے خلاف جنگ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
مآرب میں تیل کے کنووں پر قبضہ برقرار رکھنے کے لئے اب امریکہ نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
افغانستان کی حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان پر دباؤ ڈال کر اسے امن مذاکرات جاری رکھنے کے لئےمجبور کرے۔
افغانستان میں طالبان کے حملے میں چار افغان پولیس اہلکار مارے گئے۔