وزارت داخلہ کے الیکشن آفس نے ملک بھر میں ووٹنگ کا وقت 4 گھنٹے تک بڑھانے کا اعلان کیا اس طرح اب عوام رات 10 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔
نئی دہلی میں تعینات ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں حق رائے دہی ایرانی عوام کے مسلمہ حقوق میں شامل ہے ۔
حسین امیرعبد اللہیان نے کہا کہ اگر ایران اور برطانیہ میں ایک ساتھ ریفرنڈم کیا جائے اور اس کا موضوع، حکومت کو عوامی حمایت ہو تو شک نہ کریں کہ اس ریفرنڈم میں برطانیہ ہار جائے گا۔
طبس کی اس سن رسیدہ خاتون نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد کے تمام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نئے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی جاری رہی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ایوان میں زبردست نعرے لگائے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہمارا ہر ووٹ ایک میزائل کی مانند ہے جو دشمنوں کے دل میں داغا جاتا ہے۔ آج ہمارا ووٹ مزاحمتی محاذ کو امید دیتا ہے اور دشمن کو مایوس کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ آج ملک بھر میں تمام پولنگ اسٹیشنوں پر صبح آٹھ بجے سے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے-
سحر نیوز رپورٹ