ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں آج پیر کو حالیہ اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ہوئی جس میں انتخابات میں پہلی بار شرکت کرنے والے اتحاد زیڈ پی ایم نے 40 میں سے 27 سیٹیں جیت کر مکمل اکثریت حاصل کرلی اور حکمراں فرنٹ 10 سیٹوں تک سمٹ کر رہ گیا ہے۔
عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے، بیرسٹر گوہر نئے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست تلنگانہ کی ایک سو انیس نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے آج اس ریاست میں ووٹ ڈالے گئے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یووگی آدیتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت بننے کے 30 منٹ میں حیدرآباد بھاگیہ نگر بن جائے گا۔
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں آج ریاستی اسمبلی کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہا۔
ہندوستان کی دو ریاستوں مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں آج ریاستی اسمبلی کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ شام 5 بجے تک مدھیہ پردیش میں 71 اعشاریہ 16 فی صد اور چھتیس گڑھ میں 68 اعشاریہ 15 فی صد ووٹنگ ہوئی۔
ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں بی جے پی نے اپنی مسلم دوستی کا مظاہرہ کیا ہے۔
آج ہندوستان کی دو ریاستوں چھتیس گڑھ اور میزورم میں ریاستی اسمبلیوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔ چھتیس گڑھ میں 20 سیٹوں کے لئے اور میزورم میں تمام 40 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ میں ملک میں عام انتخابات 90 روز میں کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل نے کہا ہے کہ 11 فروری کو الیکشن کرادیں گے۔