سحر نیوز رپورٹ
غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر بمباری کے بعد تقریباً 1000 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس وحشیانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی اور زخمیوں کو غزہ کے شفا ہسپتال پہنچایا گیا۔
مصر نے غزہ کی طرف امداد بھیجنے کی اجازت نہ دینے کی صورت میں غیرملکی شہریوں کو بھی وہاں سے واپسی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی میں صرف 24 گھنٹوں کے لیے پانی، بجلی اور ایندھن رہ گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے صیہونی حکومت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے عوام تک انسان دوستانہ امداد کی رسائی میں رکاوٹ نہ بنے۔
صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے محاصرے اور حملوں کے نتیجے میں غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پٹی کا مکمل محاصرہ جس سے شہری زندگی کی بقا کے لیے ضروری اشیا سے محروم ہوجائیں، عالمی قانون کے تحت ممنوع ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوآف گیلنٹ کا بیان جنگی جرم ہے۔
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے فلسطینی ملک کی قرار داد کے مسودہ کو پاس کر دیا ہے جو صیہونی حکومت کی ایک بڑی شکست اور فلسطین کے لئے ایک بڑی کامیابی ہے۔
سوڈان میں بگڑتے حالات کے باعث اب تک دسیوں ہزار شہری جنوبی سوڈان میں جا کر پناہ لے چکے ہیں۔