تہران میں فلسطین کی تحریک حماس کے نمائندے نے شہید اسماعیل ہنیہ کے فقدان کو ایک عظیم فقدان قرار دیا اور کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ، مزاحمت کے شعلہ ور ہونے اور فلسطینی عوام کی مقاومت میں مزید شدت آنے کا باعث بنے گی۔
مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت ، استقامتی محاذ اور صیہونی حکومت کے جرائم کے زیرعنوان اسلامی انسانی حقوق کے آٹھویں دور کا ایوارڈ تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دیا گیا۔
مسلم پرسنل لا بورڈ مطلقہ کو عدت کی مدت سے زیادہ کفالت کی ادائیگی کو لازمی قرار دیئے جانے والے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ میں انسانی صورتحال کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے یورپی دفتر میں شام کے مندوب نے کہا ہے کہ دمشق شام کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کو اس بنا پر کہ وہ غیر حقیقت پسندانہ اور دوہرے معیار کی حامل ہے، تسلیم نہیں کرتا۔
فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اس علاقے کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کی فوج کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 37,834 ہو گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے صدارتی انتخابات سے متعلق ایران کے بارے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے کے نائب کے بیانات کو فضول اور مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق نے چار اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بہانے دو سو سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام پر کڑی تنقید کی ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ عالمی برادری صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی فوری طور پر روک تھام کرے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو کوئی اہمیت نہ دینے سے اس ادارے کی حیثیت خطرے میں پڑ جائے گی ۔