امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فلسطین کے حامیوں نے امریکی صدر کی انتخابی مہم میں رکاوٹ پیدا کی اور جو بائیڈن کو تقریر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ہیومن رائٹس واچ نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو روکیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے رفح پر زمینی حملے پر ایک بار پھر سخت خبردار کیا ہے۔
تحریک حماس نے شفا اسپتال اور اس کے اطراف میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پرعالمی برادری کی خاموشی پر سخت تنقید کی ہے۔
غزہ پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو پانچ ماہ بیس دن ہوچکے ہیں۔
غزہ ميں دواؤں کے فقدان کے نتیجے میں ایک صیہونی جنگی قیدی ہلاک ہوگیا ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےغزہ پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکا نے غزہ کے بارے میں اپنی یک طرفہ قرار داد روس اور چین کی جانب سے ویٹو کئے جانے کا محرک سیاسی قرار دیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ صرف صیہونی حکومت کی حمایت میں یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ غاصب صیہونی حکومت کی غزہ کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی ترغیب دلا رہے ہیں۔
غزہ پرغاصب صیہونی فوج کے فضائی حملوں اور گولہ باریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔