Feb ۱۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کی بمباری سے 11افراد شہید

جنوبی لبنان کے النبطیہ علاقے پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرگیارہ ہوگئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: سما نیوز ایجنسی نے لبنان کے النبطیہ علاقے پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید والوں کی تعداد نو اعلان کی تھی درایں اثنا العھدویب سائٹ نے حزب اللہ لبنان کے ایک جوان کی شہادت کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

جنوبی لبنان کی النبطیہ کالونی پر حملے میں چوالیس سالہ ابراہیم حسین شہید ہوگئے کل شام الصوانہ میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں ایک ماں اور اس کے دوبچے شہید ہوگئے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بدھ کی شام جنوبی لبنان کے عدشیت، الشہابیہ، الصوانہ اور الجبور کے ٹیلوں اور التفاح کے علاقوں پر بمباری کی تھی۔

ٹیگس