Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • فلسطینی عوام کے تعلق سے واشنگٹن کا دوہرا معیار

امریکہ کی جنگ طلبی کی پالیسی سامنے آگئی۔

سحر نیوز/ دنیا: فلسطینی عوام کے تعلق سے واشنگٹن کے دوہرے معیار کی پالیسیوں کے تسلسل میں، مہینوں کے مشکل مذاکرات کے بعد اور بیرون ملک امریکہ کے کردار کے مسئلے پر ریپبلکن پارٹی کے سیاسی اختلافات کے درمیان، امریکی سینیٹ نے پچانوے اعشاریہ تین ارب ڈالر کے امدادی پیکج کی، یوکرین ، صیہونی حکومت اور تائیوان کے لئے منظوری دے دی ۔ یہ اختلاف اس وقت ہوا، جب ریپبلکنز کے ایک چھوٹے گروپ نے یوکرین کے لیے ساٹھ ارب ڈالر کی امداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو مزید رقم بیرون ملک بھیجنے سے پہلے اپنے مسائل پرتوجہ دینی چاہیے۔ لیکن تقریباً تمام ڈیموکریٹس کے ساتھ ایک درجن سے زیادہ ریپبلکنز نے، 29 مخالف ووٹوں کے مقابلے میں ستر ووٹوں سے پیکیج کی منظوری دے دی۔

سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر نے کہا کہ برسوں، شاید کئی دہائیوں کا عرصہ گزرنے کے بعد اب سینیٹ نے ایک ایسا بل منظور کیا ہے کہ جس کا اثر نہ صرف امریکہ کی قومی سلامتی، بلکہ مغربی جمہوریت کی سلامتی پر بھی بہت زيادہ پڑے گا۔

ٹیگس