Feb ۱۴, ۲۰۲۴ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • غزہ میں شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد کی کوئی مثال نہیں ملتی: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں مغربی ایشیا شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے شہریوں کی تعداد کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

سحرنیوز/ دنیا: الجزیرہ چینل کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن میں مغربی ایشیا شعبے کے سربراہ محمد النسور نے اسرائیل کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غاصب اسرائیلی حکومت سے ان خلاف ورزیوں کی وضاحت طلب کی ہے لیکن اس غاصب حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

محمد النسور نے بتایا کہ غاصب اسرائیلی حکومت نے 7 اکتوبر سے اب تک 110 صحافیوں کو شہید کردیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت پر اثر انداز ہونے والے ممالک کو اس پر مزید دباؤ ڈالنا چاہیے۔

دریں اثنا برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت غزہ کے شہریوں کو خوراک اور پانی سے محروم کرتی ہے تو وہ ایک قابض طاقت کی حیثیت سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا جیسا کہ صیہونی افواج نے خود اعلان کیا ہے کہ رفح کے لوگوں کے لیے اس علاقے سے نکلنا ممکن نہیں ہے البتہ انہوں نے صیہونی حکومت کو ہتھیار بھیجنے سے روکنے کی درخواست کا جواب دینے سے گریز کیا۔

 

 

ٹیگس