سحر نیوز رپورٹ
دنیا کے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی اسرائیل کی جاری جارحیت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ملازمین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔
فلسطین کے حامیوں نے برطانیہ میں چار اسلحہ ساز کمپنیوں کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر ان کمپنیوں میں داخل ہونے کے راستے بند کر دیئے اور جنگ غزہ میں صیہونی حکومت کی حمایت کے خلاف احتجاج کیا۔
قطر کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ قدس میں صیہونیوں کے مظاہروں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے مقدس مقامات کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کی روک تھام کے لئے اقدام کرے۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب اسرائیل کے ہوائی اور توپخانے کے وحشیانہ حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں واقع طولکرم شہر کا محاصرہ کرلیا ہے۔
ایران کی عدلیہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ ہم وزارت خارجہ کے تعاون سے صیہونی حکومت کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ درج کئے جانے کے کوشش کر رہے ہيں۔
بین الاقوامی اداروں نے شمالی غزہ کے سلسلے میں لا تعلقی اختیار کرلی ہے۔
غزہ کے مرکز میں واقع نصیرات کیمپ میں دوگھروں پر صیہونی فوجیوں کے جارحانہ حملوں میں چھ اور خان یونس پر حملوں میں تین فلسطینی شہید ہوگئے۔