اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں اور تنظیموں نے غزہ میں دائمی جنگ بندی اور عوام تک وسیع امداد رسانی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے جنین پناہ گزیں کیمپ پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
صیہونی حکومت جھوٹی خبروں اورغلط پروپیگنڈوں کے ذریعے لوگوں کوگمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ، تقریبا پچاس روز کے بعد عارضی جنگ بندی پر منتج ہوئی، تاہم اس جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت، بھاری معاشی نقصانات کی متحمل ہوئی ہے
سرایا القدس نے کہا ہے کہ فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کئے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔
غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے غزہ میں عبوری جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
خوراک کی عالمی تنظیم نے غزہ میں قحط و بھوک مری پر سخت خبردار کرتے ہوئے غزہ کے عوام کے لئے مزید امداد ارسال کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دلائل و شواہد سے جو بات سامنے آتی ہے یہ ہے کہ صیہونی حکومت اپنی مہم جوئی جاری رکھنا چاہتی ہے اور عالمی برادری کو اسے روکنا چاہئے۔
صیہونی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹوں میں غزہ میں اسرائيل کے مقابلے میں تحریک حماس کی مستحکم طاقت و توانائی کا اعتراف کیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی اور اس سے متعلق معاہدے کی شقوں پرعملدرآمد کے بارے میں مزاحمت، غاصب صیہونیوں کو دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دے گی۔