جارح صیہونی فوجیوں نے غزہ میں اپنی تازہ ترین جارحیت میں چوبیس فلسطینیوں کو شہید اور چورانوے دیگر کو زخمی کردیا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ غزہ اور لبنان میں خونریزی بند اور علاقے میں امن قائم ہو۔
صہیونی فوج نے شام میں ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما نے فلسطینیوں کی مدد اور صیہونی حکومت کا مقابلہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کو سراہتے ہوئے اسرائيل پر ایران کے جوابی میزائل حملے کو جائز اور قانونی قرار دیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے غزہ میں گذشتہ تین سو ترسٹھ دنوں کے دوران اکتالیس ہزار آٹھ سو پچیس فلسطینیوں کی شہادت کی خبر دی ہے۔
کینیڈا اور جرمنی کے عوام نے غزہ اور لبنان کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کر کے غاصب صیہونی حکومت پر ہتھیاروں کی پابندی لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
لبنان اور غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیتوں کے ساتھ ہی صیہونی آبادکاروں نے ایک اشتعال انگیز قدم اٹھاتے ہوئے مسجدالاقصی پر یلغار کر دی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کو علاقے میں سنگین بحران کا باعث قرار دیا ہے۔
غاصب صیہونی حکومت نے وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے، بیروت پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا ہے۔
لبنان پرغاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غاصب حکومت کے توپخانے نے بھی جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔