امریکا نے غزہ کے بارے میں اپنی یک طرفہ قرار داد روس اور چین کی جانب سے ویٹو کئے جانے کا محرک سیاسی قرار دیا ہے۔
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ صرف صیہونی حکومت کی حمایت میں یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور وہ غاصب صیہونی حکومت کی غزہ کے خلاف جرائم کے ارتکاب کی ترغیب دلا رہے ہیں۔
غزہ پرغاصب صیہونی فوج کے فضائی حملوں اور گولہ باریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
روس کے انٹیلیجنس کے بیرونی شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی پر تیل کی اپنی پالیسیاں مسلط نہیں کر سکتا۔
عالمی بینک نے فلسطینیوں کی نجات کے لئے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی نصف سے زائد آبادی کو بھوک مری کا سامنا ہے۔
الاقصی چینل نے شمالی غزہ میں آٹے ، غذائی اشیاء اور ڈبہ بند سامان لے جانے والے سولہ ٹرکوں کی آمد کا اعلان کیا ہے-
امدادی تنظیم آکسفیم نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے انسانی امداد کو غزہ تک پہنچنے سے روک رہی ہے۔
چار مہینے کے بعد فلسطینی عوام کے لئے امدادی سامان ٹرک غزہ میں داخل ہو گئے ہیں ۔
غزہ کے ساتھ ہی غرب اردن میں بھی صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں تین سو سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔