Aug ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں : پاکستان کا اعلان

پاکستان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر غلط اور من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں ۔

سحر نیوز/ پاکستان: ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبریں من گھڑت ہیں ۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایران کو شاہین میزائل دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران کو شاہین تھری میزائل دینے کی رپورٹس غلط ہیں، اس نازک صورتِ حال میں غلط اور فیک نیوز سے بچنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے بعد قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کے دوران پاکستان اور ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطین کی موجودہ صورت حال پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کی، جس میں نائب وزیر اعظم نے فلسطین میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کو بلا تعطل جاری رکھنے پر زور دیا۔

ٹیگس