Jul ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • غزہ: صیہونی جارحیت میں 2 صحافی شہید

اس حملے میں دس فلسطینی شہید اور کم از کم آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: خبری ذرائع نے وسطی غزہ میں صیہونی حکومت کے حملے میں مزید دو نامہ نگاروں کی شہادت کی خبر دی ہے

فلسطینی خبرنگار امجد جھجوح اور ان کی نامہ نگار زوجہ وفاء ابوضبعان آج صبح جارح صیہونی فوج کےحملے میں وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ میں واقع فلسطینی نامہ نگار رزق ابوشکیان کے گھر پر حملے میں شہید ہوگئے- اس حملے میں دس اور فلسطینی شہید اور کم از کم آٹھ دیگز زخمی ہوگئے

صیہونی حکومت نے جمعے کو بھی دو فلسطینی نامہ نگاروں سعدی مدوخ اور احمد سکر کو غزہ میں اپنے جارحانہ حملے میں شہید کردیا تھا-

غاصب صیہونی حکومت کی فوج غزہ پٹی کے خلاف اپنی ہمہ گیر فوجی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک اس علاقے میں اپنےجرائم اور حقائق کومنعکس ہونے سے روکنے کے لئے اب تک ایک سو پچاس سے زیادہ صحافیوں کو شہید کر چکی ہے۔

 

ٹیگس