-
افغانستان کے حوالے سے ہماری سوچ مثبت اور تعمیری ہے: ایرانی وزیر خارجہ
Apr ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۶:۵۶افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کی رات ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
-
'ایرانی و افغانی بھائی بھائی ہیں' کے نعرے کے ساتھ افغان شہریوں کا اجتماع۔ ویڈیو
Apr ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۱۰آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان شہریوں نے اجتماع کر کے ایران و افغانستان کے مابین اختلافات کی آگ بھڑکانے کی کوشش کرنے والے شرپسند عناصر اور دشمن کے آلۂ کاروں سے اپنی بیزاری کا اعلان کیا۔ یہ اجتماع ایران کے سفارتخانے کے سامنے ہوا جس میں شریک لوگوں نے دونوں ملکوں کے اتحاد و اتفاق اور دونوں کے مشترکہ دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے پر زور دیا۔ اجتماع میں شریک افغان شہری "افغانی ایرانی اتحاد اتحاد" یا "ہم بھائی بھائی ہیں" جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
-
افغانستان میں ایران کے نمائندہ دفاتر اپنا کام جاری رکھیں گے: ترجمان وزارت خارجہ
Apr ۱۲, ۲۰۲۲ ۲۳:۳۵اسلامی جمہوریہ ایران نے زور دے کر کہا ہے کہ افغانستان میں ایران کا سفارتخانہ اور قونصل خانے کھلے رہیں گے اور اپنا کام جاری رکھیں گے۔
-
سلک روڈ ریل منصوبے پر ایران-طالبان کے مابین دوبارہ مذاکرات
Mar ۰۹, ۲۰۲۲ ۰۸:۰۰سلک روڈ ریل منصوبے پر ایران-طالبان کے مابین دوبارہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔
-
افغان عوام کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد کا سلسلہ جاری
Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۲:۳۵اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے ہمسایہ ملک افغانستان کو امداد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
ہم اُس جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قائل نہیں جو عالمی برادری کے پیش نظر ہے، ترجمان طالبان کی سحر ٹی وی سے خصوصی گفتگو
Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۰طالبان حکومت کے ترجمان مفتی انعام اللہ سمنگانی نے دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ طالبان انتظامیہ جامع اور وسیع البنیاد حکومت کی اُس تعریف کا خود کو پابند نہیں سمجھتی جو عالمی برادری کے پیش نظر ہے۔
-
پابندیوں کے باوجود ایران نے اپنے عوام کے ساتھ ساتھ افغان عوام پر بھی توجہ دی: سفیر ایران
Jan ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۱اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ گذشتہ چالیس برسوں کے دوران ایران نے افغان عوام کی حمایت میں اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے اور افغان عوام کی حمایت ایران کی سرکاری پالیسی کا حصہ ہے جس پر رہبر انقلاب اسلامی نے بھی تاکید فرمائی ہے۔
-
افغانستان میں ایران و پاکستان کے سفیروں کی ملاقات
Jan ۲۳, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۰افغانستان میں متعین ایران اور پاکستان کے سفیروں نے کابل میں ایک دوسرے سے ملاقات کی ہے۔
-
ہمسایہ ملک افغانستان کو ایران کی طرف سے امداد جاری، نئی کھیپ قندھار کے عوام میں ہوئی تقسیم
Jan ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۵اسلامی جمہوریہ ایران نے شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کی دوسری برسی پر افغانستان کے عوام کے لئے اشیاء خوردونوش پر مشتمل امداد بھیجی ہے۔
-
ایران کی پہل سے طالبان اور اپوزیشن لیڈران کے مابین مذاکرات مثبت رہے: افغان ناظم الامور
Jan ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۹تہران میں افغان سفارت خانے کے ناظم الامور نے امیرخان متقی، اسماعیل خان اور احمد مسعود کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے ماحول کو مثبت قرار دیا ہے۔