اسلامی جمہوریہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں خطے کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے شہید رئیسی اور وزیر خارجہ کی بین الاقوامی یادگاری تقریب میں شرکت کی اور فاتحہ پڑھا۔ انہوں نے ایران کے عبوری وزیر خارجہ علی باقری کے ساتھ ملاقات اور گفتگو بھی کی۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے متحدہ عرب امارات کے سربراہ سے ملاقات میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہمارے باہمی روابط میں روز افزوں اضافہ ہوگا۔
ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ نے ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
ایران کے وزیر پیٹرولیم اورسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی نے ویانا میں اوپیک کے آٹھویں بین الاقوامی سیمینار کے موقع پر ملاقات کی اور تیل کی عالمی منڈی کی صورت حال اور اس صنعت میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات شمال جنوب ٹرانزٹ کوریڈور اور مشترکہ تجارت کے سلسلے میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو مثبت اور پورے علاقے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔
ایران کی قومی سلامتی کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ ایران کے ہمہ جہتی و تعمیری تعاون کے بارے میں ایران کی پالیسی ناقابل تبدیل ہونے پر زور دیا ہے۔
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔