Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران اور متحدہ عرب امارات کی دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: تہران میں دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان اور شیخ عبداللہ بن زائد آل نھیان کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اماراتی ہم منصب کو عید کی مبارک باد بیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون تیزی کے ساتھ فروغ پارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے اور اس کی کوئی حد معین نہیں کی جاسکتی۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے مشترکہ مفادات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پائی جانے والے گنجائشوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
شیخ عبداللہ بن زائد آل نھیان نے ایران اور سعودی عرب کےدرمیان تعلقات کی بہتری کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی عرب اور شام کے مابین تعلقات کی بحالی پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

ٹیگس