ایران اور یو اے ای کے وزراء خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، باہمی تعلقات مستحکم کرنے پر زور
Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۲ Asia/Tehran
ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزراء خارجہ نے ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔
سحرنیوز/ایران: وام نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے ٹیلی فون پر ایک دوسرے سے رابطہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال، علاقائی طور پر امن و استحکام کے قیام اور پیشرفت پر اتفاق کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ دو طرفہ تعاون کو دونوں ممالک کے فائدے میں قرار دیا۔