پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے صدر ایران کے دورہ پاکستان کو تاریخی اور دونوں پڑوسی ملکوں کے روشن مستقبل کا مظہر قرار دیا ہے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سے ملاقات کی اور علاقے بالخصوص فلسطین کی حمایت میں تہران کے موقف کی قدردانی کی-
صدر ابراہیم رئیسی کے اسلام آباد پہنچنے پر آپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا- نور خان ائیر بیس پر پاکستانی وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کو وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے موقع پر دارالحکومت اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ایران کے نام پر رکھا جائے گا-
حکومت پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے عنقریب انجام پانے والے دورہ پاکستان کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
پاکستان کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ، تہران کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی ایران کی پالیسی پر تاکید کرتے ہوئےاسلام آباد کے ساتھ زرعی میدان میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے تہران کی آمادگی کا اعلان کیا۔
اسلام آباد حکومت نے ایران کی سرحد تک اسّی کلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانے کے پروجکٹ کے دوبارہ سروے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے چابہار اور راسک میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی بھرپور انداز میں مذمت کی ہے۔