ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا دوسری بار پاکستان کا اہم دورہ
Jan ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
سحرنیوز/ایران: آئی آر بی نیوز کے مطابق جنرل باقری راولپنڈی شہر کے نورخان ایئرپورٹ پر پہنچے جہاں پاکستان کے اعلیٰ فوجی عہدے داروں اور ایرانی سفارتخانے کے عملے نے ان کا استقبال کیا۔ اس سفر کے ایران کی مسلح افواج کے سربراہ پاکستان کے اعلیٰ سیاسی اور دفاعی حکام سے ملاقاتیں کر کے علاقائی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون کی توسیع جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میجر جنرل باقری پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر اور فضائیہ کے کمانڈر ظہیر احمد بابر کے علاوہ ملک کے صدر، وزیراعظم اور وزیر دفاع سے بھی ملاقات کریں گے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران میجر جنرل باقری کا پاکستان کی جانب یہ دوسرا سفر ہے۔