شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی سالانہ جنگی مشق کی مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ممکن ہے اس جنگی مشق سے علاقے میں ایٹمی جنگ شروع ہو جائے۔
روس نے اعلان کیا ہے کہ مغربی ممالک کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایٹمی طاقتوں کے مابین جنگ کا امکان بڑھتا جا رہا ہے۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پینے کے صاف اور میٹھے پانی سمیت ایک بڑے مسئلے کا حل نکالا جائے گا۔
جنوبی کوریا کے عوام نے فوکو شیما ایٹمی بجلی گھرکا آلودہ پانی بحرالکاہل میں پھینکنے کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
امریکہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ واشنگٹن دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب لے جا رہا ہے۔
جاپان کے عوام نے فوکو شیما ایٹمی بجلی گھرکا آلودہ پانی بحرالکاہل میں پھینکنے کے حکومت کے منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا۔
روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے سن پیٹرز برگ کے اقتصادی فورم میں دنیا کے ایک سو تیس ملکوں کے نمائندوں کی شرکت کو روس کو الگ تھلگ کرنے میں دشمنوں کی شکست کی علامت سے تعبیر کیا ہے۔
ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے بہت جلد وینیزوئیلا اور لاطینی امریکہ کے دوسرے ممالک کے ساتھ ایٹمی میدان منجملہ، ریڈیو میڈیسن اور پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کے دوسرے شعبوں میں تعاون کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔
سپری انسٹی ٹیوٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انصاراللہ یمن نے سعودی عرب پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی فضلہ یمنی علاقے میں دفن کر رہا ہے اور اس حوالے سے ریاض اور سعودی حامی یمنی ریاستی شوری کے درمیان ہونے والے معاہدے پر متبہ کیا ہے۔