Jul ۰۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی وزارت جنگ کی عمارت کو براہ راست نشانہ بنایا، صہیونی میڈیا کا اعتراف

ایک صہیونی میڈیا نے پہلی بار اعتراف کیا ہے وزارت جنگ کی عمارت ( جسے تل ابیب میں "کریاہ" کے نام سے جانا جاتا ہے)، کو اسلامی جمہوریہ ایران کے حالیہ میزائل حملے میں براہ راست نشانہ بنایا گیا جس سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔

سحر نیوز/ ایران:ممون نامی صہیونی اخبار نے پہلی بار ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ کریاہ دراصل غاصب صیہونی حکومت کا ایک انتہائی حساس فوجی اور سیکیورٹی مرکز اور ایرانی وزارت جنگ سے منسلک تھا۔

ایرانی میزائلوں کی بہترین ٹارگٹنگ صلاحیت کا حوالہ دیتے ہوئے ، اخبار نے لکھا ہے کہ عمارت کی بالائی منزل پر میزائلوں کی براہ راست نشانہ بننے سے خاصی نقصان ہوا۔ تاہم، اسرائیلی عہدیداروں نے شدید میڈیا سنسرشپ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس بات کو چھپانے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے کچھ ذرائع نے ان میزائلوں کو روکنے میں حکومت کی نااہلی کو "اسٹریٹجک ناکامی" قرار دیا ہے کیونکہ کریاہ ، بطور آرمی کمانڈ سنٹر، مقبوضہ علاقوں میں سب سے اہم سلامتی اور فوجی مقامات میں سے ایک ہے۔

ٹیگس