ایران کے میزائل صیہونی حکومت کے 5 فوجی اڈوں سے بھی ٹکرائے لیکن تل ابیب نے خبر کو سینسر کردیا: ڈیلی ٹیلیگراف اخبار
Jul ۰۵, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۱ Asia/Tehran
برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف نے اس خبر کا پردہ فاش کیا ہے جسے صیہونی حکومت بہت دن سے چھپائے بیٹھی تھی۔
سحر نیوز/ ایران: ڈیلی ٹیلی گراف نے بتایا ہے کہ ایران نے اپنے میزائلی حملوں میں اسرائیل کے 5 انتہائی اہم فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا تھا جسے تل ابیب نے چھپانے کی کوشش کی اور سینسر کردیا۔
رپورٹ کے مطابق، ان حملوں میں ایک بہت ہی بڑے ایئربیس، ایک جاسوسی کے مرکز اور فوجی لاجسٹک مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔
برطانوی اخبار کے مطابق، صیہونی فوج نے پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔
اخبار کے مطابق، صیہونی فوج نے بس یہ دعوی کیا کہ ایران کے حملوں کے باوجود یہ مراکز اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔