اس دھماکے میں 15 شامی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
شام کی وزارت خارجہ نے چار یورپی ملکوں کے مشترکہ بیان کو اپنے اقتدار اعلی کے منافی اور اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔
شام کے صوبہ حسکہ میں امریکی دہشت گرد افواج کی مشکوک سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ کے شامی حکومت کے ساتھ رابطے کا راستہ فراہم کرنے کے بیانات کی وجہ سے ایک بار پھر ریاض اور شام کے درمیان تعلقات کا مسئلہ عالمی میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔
عراقی تنظیم "الوارثین گروپ" نے ایک بیان جاری کرکے شام میں امریکی اڈوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
شام کے مقبوضہ علاقے جولان کے شہریوں نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بعض عرب ملکوں نے جولان کے علاقے کے شہریوں کو اپنے یہاں داخلے کے لئے اسرائیل کا شناختی کارڈ ہونے کی شرط عائد کردی ہے۔
شام اردن سرحدی علاقے میں شامی فوجی نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کئے گئے ایک آپریشن کے دوران دہشتگرد ٹولے داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا، اس کے ہمراہ دو دیگر دہشت گردوں کے مارے جانے کی بھی خبر ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اس ادارے کی سلامتی کونسل کو غاصب صیہونی ریاست کے حملوں پر اپنی خاموشی کو توڑنا چاہیے اور اُسے چاہئے کہ وہ عرب ممالک پر اس غاصب حکومت کے قبضے کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دمشق اور انقرہ کے تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے فائدے میں ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ شام کی صورت حال اور مغربی اشیا کے مسائل پر گفتگو ان کے دورہ ترکیہ کے مقاصد میں شامل ہے۔