صیہونی حکومت نے بحرین کے لئے اپنا فوجی اتاشی معین کر دیا ہے۔
فلسطینی تحریکوں حماس اور جہاد اسلامی نے مقبوضہ نقب کے علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بعض ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے انعقاد کی شدید مذمت کی ہے۔
بحرینی عوام کی سرکوبی کے لئے اس ملک میں سعودی فوجیوں کی مداخلت اور بحرین پر ان کے تسلط کی برسی کے موقع پر بحرینی عوام نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر امریکہ کی بے توجہی پر اعتراض کرتے ہوئے اس سے اس طرف توجہہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے قائد نے آل خلیفہ حکومت کی جانب سے خواتین کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔
سحر نیوز رپورٹ
بحرین کی جمعیت الوفاق پارٹی نے اپنے ملک میں موساد کے جاسوسوں کی موجودگی کے بارے میں ملک کے نائب وزیر خارجہ کے بیانات کوایک المیہ اور ملک کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔
بحرین میں 14 فروری کے اتحاد کے سیاسی دفتر کے صدر نے آل خلیفہ حکومت کے کمزور ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ماضی کی نسبت بحرینی حکومت کے مخالفین کی پوزیشن پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
سعودی عرب نے صیہونی فوجی عہدیدار کو لے جانے والے طیارے کے لئے اپنی ہوائی سرحد کھول دی۔ گزشتہ ایک مہینے سے کم مدت میں یہ دوسری بار ہے جو آل سعودی نے غاصب صیہونی عہدے داروں کو اپنی ہوائی سرحدوں سے عبور کرنے کی اجازت دی ہے۔
بحرینی میڈیا نے خبر دی ہے کہ ملک کے عوام نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی مخالفت کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کئے اور صیہونی پرچم روند دیا۔