ایران کی سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی فورس نے دفاعی شعبے میں اپنی ترقی و پیشرفت کا سفر جاری رکھتے ہوئے ملکی سائنسدانوں اور ماہرین کی مدد سے تیار کردہ جدید ترین خودکار اسمارٹ میزائل لانچنگ سسٹم کی رونمائی کی ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے سپاہ کے ایئربورن ڈویژن کا معائنہ کیا اور اس موقع پر لیزر گائیڈیڈ میزائل سسٹم کی رونمائی کی گئی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عراق میں عین الاسد امریکی فوجی اڈے پر ایران کے میزائلی حملے نے دنیا میں واشنگٹن کے اندازوں اور طاقت کے توازن کو دربرہم کردیا ہے۔
ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں کی موجودگی میں زہیر کمپوزیٹ موٹر والے رعد فائیو ہنڈریڈ میزائل اور سیٹ لائٹ کیریئرس کی رونمائی کی گئی ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے امریکہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی کمانڈروں کو قتل کی دھمکیاں دینے والے اگر زندہ رہے تو ضرور پشیمان ہوں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر، جنرل حسین سلامی نے شہدائے استقامت کے خون کا بدلہ لئے جانے پر زور دیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کے تمام اقتصادی مسائل کی وجہ دشمنوں کی ظالمانہ پابندیاں ہیں۔ اور عوام ان مسائل سے چھٹکارا پانے کے لئے ہرگز پابندیاں لگانے والوں کی جانب نہیں جائیں گے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی قوم انتہائی ہوشیاری کے ساتھ دشمنوں کی دھمکیوں اور خطرات کو مواقع میں تبدیل کررہی ہے -
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایران کو دنیا کی سیاسی تبدیلیوں کا محور قرار دیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے ایران کے خلاف ظالمانہ پابندیوں کو اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی ٹیکنالوجی کے فروغ کا عامل قرار دیا ہے