غزہ میں بچوں کے ہسپتال الرنتیسی کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اس ہسپتال پر صیہونی حکومت کے بمبار طیاروں نے بم گرائے ہیں۔
غاصب صیہونی حکومت، غزہ کے خلاف اپنی جارحیت کے آغاز سے اب تک ایک سو بیس طبی مراکز پر بمباری کرچکی ہے۔
غزہ میں رہائشی علاقوں اور لوگوں کے مکانات، اسکولوں اور اسپتالوں پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھر کے مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور صیہونی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کی۔
غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی الازہر یونیورسٹی پر شدید بمباری کی ہے۔
پریس ذرائع نے ہفتے کی صبح غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت اور غزہ میں النصیرات کیمپ پر ہونے والے حملے میں چھے فلسطینیوں کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔
غزہ کے مرکز میں واقع البریج کیمپ پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کے حملے میں بیس سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
تحریک حماس نے کہا ہے کہ غاصب اسرائيلی حکومت ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر جنگ نے بدھ کی رات ایک بیان میں اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام اور نسل کشی کے لئے جنگ کے آغاز سے دس ہزار بم اور میزائل برسائے جاچکے ہیں۔
غزہ کے صحت حکام نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کا واحد کینسر اسپتال ایندھن ختم ہو جانے کی بنا پر بند کر دیا گیا۔