Nov ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۳ Asia/Tehran
  • ٹرمپ: تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دوں گا تاکہ امریکی نظام کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں امریکا میں مقیم غیر ملکی افراد کے لیے تمام وفاقی فوائد اور سبسڈیز کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک افغان شہری کی جانب سے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے فوجیوں پرفائرنگ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ دم توڑ گئی ہے، غیر قانونی تارکین امریکا آ کر مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکام سے غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی ہے۔ 

 

ٹیگس