پاکستان کے صوبے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے
افغان دارالحکومت کابل کے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد جس میں دوائیں اور طبی وسائل بھی شامل ہیں، کابل پہنچ گئی ہے۔
نئے سال کے آغاز پر کابل زور دار دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
ایران نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہوئے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں اور ملازمین کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد میں آئی ٹین فور کے علاقے میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی سالنگ ٹنل میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے میں دسیوں افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ سرنگ میں موجود کئی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
ترکیہ کے جنوبی علاقے دیاربکر میں ایک گاڑی میں فٹ کئے گئے بم میں دھماکے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔
چین نے اپنے شہریوں کو افغانستان سے جلد از جلد انخلاء کا حکم دیا ہے۔ پیر کے دن داعش نے چینی ہوٹل میں حملہ کرکے کئی چینی شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے صدر مقام مزار شریف میں آئل کمپنی کے ملازمین کی بس میں ہونے والے دھماکے میں نو افراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوگئے۔