Oct ۱۷, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان: آتش بازی کی دو فیکٹریوں میں دھماکے، 13 افراد ہلاک

ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آتش بازی کی دو فیکٹریوں میں دھماکے ہونے سے 13 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: میڈیا رپورٹوں کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ  یہ دھماکے ریاست تمل ناڈو کے ضلع ورودھو نگر میں آج منگل کی شام کو دو الگ الگ فیکٹریوں میں ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ دیوالی کے تہوار کی وجہ سے مرنے والے افراد اوور ٹائم کام کر رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں فیکٹریوں میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ ایک فیکٹری میں 12 افراد اور دوسری فیکٹری میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ دھماکوں کے فوراً بعد پولیس اور آگ بجھانے والا عملہ جائے وقوعہ پہنچا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو تین تین لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مدد کا اعلان کیاہے۔

 

ٹیگس