جنوبی غزہ پٹی میں واقع خان یونس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان لڑائی مسلسل جاری ہے۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نسل پرست صیہونی حکومت غزہ کے خلاف اپنی جرائم جاری رکھتے ہوئے تمام ریڈ لائینیں عبور کر چکی ہے اور اس نے تمام بین الاقوامی اور معاہدوں اور انسان دوستانہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے شہر ڈی آئی خان میں پولیس پر حملوں اور یکے بعد دیگرے مختلف مقامات پر 2 دھماکوں میں 27 افراد جاں بحق اورپولیس اہل کاروں سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔
عراق میں، بغداد ایرپورٹ کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے کے قریب دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ہندوستان کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آتش بازی کی دو فیکٹریوں میں دھماکے ہونے سے 13 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
دہشتگرد تکفیری گروہ داعش نے شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر بچوں کی قاتل حکومت اسرائیل نے فلسطینی بچوں کو بموں ، میزائل اور آگ کے گولے تحفے میں دیئے ہیں۔
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے ایک ریاستی وزیرکے گھر پر بم سے حملہ کیا گيا ہے جس میں سیکیورٹی پر تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ہے۔
صہیونی حکومت کو حالیہ برسوں میں امن و امان کے حوالے سے بدترین بحران کا سامنا ہے۔