تل ابیب میں زبردست دھماکوں کی آوازیں!
یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے مقبوضہ فلسطین( اسرائیل) پر میزائل حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا دفاعی نظام ہمارے میزائل روکنے میں ناکام رہا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: انصاراللہ میڈیا سیل نے کہا ہے کہ قابض حکومت کے اس دعوے کے باوجود کہ یمنی میزائل کو اسرائیل کی فضائی حدود سے باہر ہی مار گرایا گیا، لیکن ہمارے میزائل اسرائیل کے تمام فضائی دفاعی نظاموں سے گزرنے میں نہ صرف کامیاب ہو رہے ہیں بلکہ ہمیں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں بھی کامیابی مل رہی ہے۔
در ایں اثناء صیہونی حکومت کے چینل 12 نے چند گھنٹے قبل یمن سے اسرائیل کی جانب ایک میزائل داغے جانے کی تصدیق کی تھی۔ اسرائیل کے داخلی محاذ نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کے زیادہ تر علاقوں میں خطرے کے سائرن بجے رہے ہیں۔ صیہونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے مرکز میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔