سوات میں تھانے کے اندر دو دھماکے ہوئے جس کی زد میں آ کر 68 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے۔
مچھ سے لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس ریلوے ٹریک کے کنارے لگائی گئی آئی ای ڈی کے بم دھماکے سے اس وقت بچ گئی جب دھماکہ ٹرین کے گزر جانے کے بعد ہوا۔
کوئٹہ میں شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 15 افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کے اسلحہ گودام میں دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
شام کے ایک سیکورٹی عہدے دار نے المزہ علاقے میں صیہونی فضائی حملے کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔
داعش نے ٹیلی گرام پر اپنے چینل کے ذریعے کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے جس میں 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے۔
افغانستان آج پھر خوفناک دھماکے سے اس وقت لرز اٹھا جب مزار شریف میں صحافیوں کی قدردانی کی تقریب ہو رہی تھی۔
افغانستان کے مقامی خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ پایا جا رہا ہے۔
افغانستان کے صوبے بلخ کے گورنر داؤد مزمل سمیت 2 افراد دفتر میں ہونے والے ایک زور دار دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔
عراق کے شمال مشرقی صوبے دیالہ میں نامعلوم مسلح عناصر کے حملے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔