Aug ۰۸, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۶
ایران بیروت سانحے کے بعد سے اب تک لبنان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوا ہے اور اُس نے اس سخت گھڑی میں اپنی مکمل حمایت و مدد کا اعلان کیا ہے۔ اب تک ایرانی عوام کم از کم چار امدادی کھیپیں لبنان کے لئے ارسال کر چکے ہیں جن میں غذائی و طبی وسائل کے علاوہ ادویات، میڈیکل ٹیمیں اور فیلڈ اسپتال کا قیام شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایران نے بیروت بندرگاہ کی تعمیر نو کے لئے بھی اپنی مکمل آمادگی ظاہر کی ہے۔ (خاکہ از: تسنیم نیوز)