یمنی ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مآرب کے دو علاقوں «جبل الاخشر» اور «النخلاء» کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔
فوجی ذرائع نے یمن کے صوبہ مآرب کے بعض مزید علاقوں پر اس ملک کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا کنٹرول ہو جانے کی خبر دی ہے-
انصار اللہ یمن کے ترجمان اور امن مذاکرات کار ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد، وسیع البنیاد اور منصفانہ امن کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہے۔
دور مار میزائلوں کی کوالٹی اور رینج کےلحاظ سے یمن کو پورے جزیرہ نمائے عرب میں برتری حاصل ہوگئی ہے۔
یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا سمیت اس ملک کے دیگر 20 شہروں میں قومی استقامت کے دن کے موقع پر زبردست احتجاجی مظاہرے کر کے یمن کے خلاف سعودی عرب کے جاری جرائم کی شدید مذمت کی۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ اور انقلاب یمن کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے ملک کے خلاف امریکی سعودی جارحیت کو چھے برس مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کیا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے اندر اہم اور حساس مقامات کو ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
یمن کی عوامی تحریک انصراللہ کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ سعودی اتحاد اگر جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے تو اسے یمنی عوام کے خلاف جنگ و جارحیت بند اور یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم کرنا ہوگا۔