انصاراللہ کے رہنما نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر حملے اس وقت بند ہوں گے جب سعودی عرب، یمن پر جارحیت نہ کرے اور یمن کا محاصرہ ختم کرے ۔
الجزیرہ ٹی وی چینل نے سنیچر کی شام اعلان کیا کہ یمن کی عوام تحریک انصار اللہ نے ریاض پر میزائل حملہ کیا ہے۔
سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے میزائلی حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یمنی عوام نے سعودی اتحاد کی جانب سے 6 برسوں سے جاری ملک کے محاصرے کے خلاف متعدد شہروں میں مظاہرے کئے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی جارحین کی جانب سے یمنی فورسز کے کنٹرول والے علاقوں پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
یمن کی فوج اور رضاکار فورس شمال کی جانب سے ملک کے صوبہ مآرب کی جانب پیشرفت کر رہی ہے اور الزور نامی قبیلے نے ملک کی فوج اور رضاکار فورس کی مدد سے سعودی مغربی علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو شکست فاش دے دی ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے وزیرخارجہ نے تاکید کی ہے کہ ان کے ملک کی حکومت نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اتحاد کی جارحیتوں کے مقابلے میں بھرپور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور یقینا یمن، امن کے ساحل میں تبدیل ہو گا۔
یمن کے عسکری ذرائع نے اس ملک میں سعودی اتحاد کی فضائیہ کے ایک اور ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔
انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمن سے تمام غیر ملکیوں کو نکالنا یمن کے عوام کا فرض ہے۔
سحر نیوز رپورٹ