روس نے یوکرین کے گندم ایکسپورٹ کرنے والی سب سے بڑی بندرگاہ پر اس وقت حملہ کیا ہے جب روسی صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ملاقات کرنے والے ہیں۔
ایران اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے آج تہران میں ملاقات کی جس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کے میڈیا نے لاذقیہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 16 شامی فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی خبر دی ہے۔
گردوغبار اور طوفان کو روکنےکےلئے ایران اور عراق کے درمیان 6 پروجیکٹ پر کام مکمل ہوکر عملی مراحل میں داخل ہونے جا رہا ہے-
مشرقی ترکی میں 5 اعشاریہ دو ریکٹراسکیل کا زلزلہ آیا ہے، جانی یا مالی نقصان کا ابھی تک علم نہیں ہوا ہے۔
ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں اپنے دو فوجیوں کے ہلاک اور تین دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
شام کے صدر نے ملک کے شمال میں ترکیہ کی موجودگی پر تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ وہ اپنے ترک ہم منصب سے ان شرائط پر ملاقات کے لیے تیار نہیں ہیں جو اس ملاقات کے لیے منظور کی گئی ہیں۔
ایران کے صدر نے عالمی جونیئر ریسلنگ کاچیمپئن بننے پر ایرانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
ترکیہ، اٹلی، برطانیہ اور امریکہ سے سات جنگی بحری جہاز ان فوجی مشقوں میں شرکت کیلئے بحیرہ روم روانہ ہوئے ہیں۔
شام کی حکومت نے فرانسیسی وزارت خارجہ کے ایک وفد کے ملک میں غیر قانونی داخلے کو ایک تخریبی اقدام قرار دیتے ہوئے اُس پر سخت برہمی ظاہر کی ہے۔