سعودی عرب کی قومی اسمبلی کی ایک اہم پارٹی اور سرکردہ سعودی کارکنوں نے شام اور ترکیہ کے زلزلہ زدگان کی مدد میں سعودی حکومت کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی۔
ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صوبہ لاذقیہ کے گورنر سے ملاقات کی ہے۔
ترکیہ میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اموات کی تعداد 22327 تک پہنچ گئی ہے جب کہ شام میں 55 لاکھ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔
ایسی حالت میں کہ ترکیہ میں آنے والے خرفناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے شام میں بھی تباہ کن زلزلے یں مرنے والوں کی تعداد کا اب تک چار ہزار ایک سو تیس ہونے کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اگلے ماہ کے اوائل میں شام کا دورہ کریں گے۔
شام کے صدر نے حلب پہنچ کر زلزلے کے متاثرین اور زخمی ہونے والوں سے ملاقات اور ان کی عیادت کی۔
ترکیہ اور شام میں خوفناک اور تباہ کن زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تقریبا بائیس ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔
شام میں حلب اور لاذقیہ کے علاقوں میں زلزلہ زدگان اور متاثرین کی امداد کا عمل ایسی حالت میں جاری ہے کہ مسلح گروہوں کی جانب سے ادلب میں امدادی سامان اور وسائل کی فراہمی میں رکاوٹ کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں شام کے زلزلہ زدگان کی ہر طرح سے مدد اور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی ساری توانائی اور ظرفیت شام کی حکومت اور عوام کو زلزلے سے نمٹنے کےلئے پیش کر رہے ہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان اور یواین سیکرٹری جنرل آنتونیوگوتریش نے علاقائی، بین الاقوامی خصوصاً ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے اور پابندیوں کے خاتمے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔