عراقی فورسز نے موصل کے مغرب میں واقع علاقہ الطیران کو تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ سے کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، سیکورٹی معاملات اور آپریشن ردالفساد کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان کےسابق وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ کو امریکہ اور اس کی ایجنسی سی آئی اے کی مالی معاونت حاصل ہے جبکہ پاکستان میں داعش تھی، ہے اور مستقبل میں بھی رہے گی۔
پاکستانی فوج نے آپریشن رد الفساد میں مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ آپریشن کے دوران کالعدم جماعت الاحرارکے کئی سہولت کاروں سمیت 600 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد امریکی و صہیونی آلہ کار ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں شیعہ سنی علماء عمائدین کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں دہشتگردوں کے خلاف ایک ساتھ آپریشن ہونا چاہیے کیونکہ پنجاب میں کارروائی نہ ہونے کا ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی پولیس نے پی پی لنک کینال کے قریب کارروائی کر کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔
وزارت داخلہ نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے لیے صوبے میں رینجرز کی 60 روز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
جماعت اہلسنّت پاکستان کے امیر کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی پر مبنی مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے کیلئے تمام طبقات کواپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔