ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف اور شام کے فوجی سربراہ کے جانشین اور وزیر دفاع نے فوجی، دفاعی اور سیکورٹی کے میدان میں ہمہ گیر تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکہ کا تکفیری دہشتگرد اور اپنے حامیوں کے لئے سب سے بڑا تحفہ تھا۔
افغانستان میں دہشت گرد تکفیری گروہ داعش کے دو سرکردہ دہشتگرد گرفتار ہوئے۔
پاکستان کے سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی سے مبینہ مقابلے میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک اور 3 فرار ہو گئے۔
شامی فوج نے ادلب علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کا فضائی شکار کیا ہے۔ ادلب شام میں دہشتگردوں کا اصلی اور اہم مرکز سمجھا جاتا ہے جسے مکمل طور پر آزاد کرانے کے لئے شامی فوج کا آپریشن جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ مسلم ممالک کے سربراہوں کو مسلمانوں کے مناسب مقام اور حیثیت کے بارے میں سوچنا چاہئے کہا کہ ایران ، تمام مسلم ممالک کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے علامہ رشید حسن ترابی قتل کیس کے 3 مجرمان کی عمرقید سزا کے خلاف اپیل منظورکرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ تمام مدارس رجسٹریشن کروانے کے پابند ہوں گے جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کام جاری نہیں رکھ سکیں گے۔
پاکستان کے صنعتی شہرکراچی میں پولیس اور حساس اداروں کے آپریشن میں3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت نے لاہور، گجرانوالہ اور راولپنڈی سے کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔