ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے نتائج کے بارے میں خلیج فارس تعاون کونسل کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو مثبت اور پورے علاقے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ نے ایران کے صدر کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ریاض کے دورے کی دعوت دی ہے۔
مشہور امریکی اسٹریٹجسٹ نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے میں چین کی ثالثی کو بین الاقوامی نظام میں سفارت کاری کے مرکز کی تبدیلی کی وجہ قرار دیا۔
ایک اعلی یمنی عہدیدار نے ایران اور سعودی عرب سمجھوتے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب اور اسلامی ملکوں کے دو طرفہ سفارتی رابطے ضروری ہیں۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ انکا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ تہران ریاض تعلقات کے مستقبل کے تعلق سے مکمل طور پر پرامید ہیں۔
جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی سے علاقے میں امریکہ کی تسلط پسندی کے سامنے فل اسٹاپ لگ جائے گا۔
سعودی وزیر خارجہ نے تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بعد شام کی حکومت کے ساتھ بھی امن مذاکرات میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔
تہران ریاض معاہدے کے بعد اب بحرین نے بھی ایران کے ساتھ سیاسی و سفارتی تعلقات کی بحالی میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔