اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وائٹ ہاؤس کی یکطرفہ پالیسیوں کا ساتھ دیتے ہوئے ایٹمی سمجھوتے سے یکطرفہ طور پر باہر نکلنے کے امریکی اقدام پر کوئی تبصرہ کئے بغیر ایران سے ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایٹمی سمجھوتے کے فریقوں کی جانب سے معاہدے کی پابندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی امریکی حکومت ماضی کی غلطیوں کی تلافی اور ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد کرے۔
ایٹمی معاہدے کے رکن تین یورپی ملکوں نے وائٹ ہاؤس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے نطنز کی ایٹمی تنصیبات میں جدید ترین سینیٹری فیوج مشینوں کی تنصیب پر تشویش کا ظاہر کی ہے۔
غاصب صیہونی حکومت کے عرب ہمنوا سعودی عرب نے جوبائیڈن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے جامع ایٹمی معاہدے میں واپسی کے بجائے اُس کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کریں۔
ایران نے کہا ہے ہے کہ یورپی ممالک چالبازیوں کی بجائے اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کریں
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے ایٹمی سمجھوتے کے تحفظ پر تاکید کی اور اس سمجھوتے کو خلیج فارس کی سیکورٹی کے لئے بنیادی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلحہ جاتی پابندیوں کے خاتمے کو عالمی غنڈہ گردی کے مقابلے میں عقل و منطق کی فتح قرار دیا۔
رافائل گروسی اور سید عباس عراقچی نے منگل کے روز ویانا میں منعقدہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے 16 وین اجلاس کے اختتام پر ملاقات کی۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں شامل تمام رکن ممالک نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی مخالفت کی ہے۔
ایران کے نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے اراکین، امریکہ کو اس معاہدے کا شراکت دار نہیں سمجھتے ہیں اور نتیجے میں وہ امریکہ کیلئے جوہری معاہدے کے میکنزم یا سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے استعمال کے حق کے قائل نہیں ہیں۔