ایران کے اندرونی مسائل میں مداخلت اور ایران میں بدامنی و عدم استحکام نیز بلوائیوں کی حمایت میں جرمن حکام کے بیانات کے بعد تہران میں جرمن سفیر ہینس اودو موتسل کو وزارت خارجہ طلب کرلیا گیا۔
جرمنی کے ہوم لینڈ سیکورٹی شعبے نے کہا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کرنے والی فار رائٹ تنظیم خطرناک ہے، اس کے پاس کافی پیسہ اور ہتھیار ہے۔
جرمن پراسیکیوٹر کے دفتر نے خبر دی ہے کہ اس ملک میں ایک انتہا پسند گروہ جرمن شہروں میں پرتشدد طریقے سے جمہوری اداروں کا تختہ الٹنے اور اس ملک میں ایک فوجی عبوری حکومت قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
روس کے نائب وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک روسی تیل کی برآمداتی قیمت کی حد معین کرنے والے ملکوں کو تیل فراہم نہیں کرے گا۔
فیفا ورلڈکپ قطر بیس بیائس میں جاپان اور اسپین نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
سحر نیوز رپورٹ
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جرمنی اور اسپین کا میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا جبکہ کینیڈا کروشیا سے شکست کھانے کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔
لاسٹ جنریشن نامی ماحول دوست تنظیم کے حامیوں نے رن وے پر دھرنا دے کر، بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں۔
قطر میں جاری عالمی کپ فٹبال کے چوتھے روز مراکش اور کرویشیا کا میچ برابری پرختم ہوا جبکہ ایک اور میچ میں سنسی خیز مقابلے کے دوران جاپان نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےایران کے بارے میں جرمن چانسلر کے بیان کو مداخلت پسندانہ، اشتعال انگیز اور غیر سفارتی قرار دیتے ہوئے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔