Jan ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۴۳ Asia/Tehran
  • جرمنی میں فلسطینی سفیر
    جرمنی میں فلسطینی سفیر

غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ غزہ سے شیر خوار بچیوں کے اغوا کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: غاصب اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ غزہ پٹی سے شیرخوار فلسطینی بچیوں کے اغوا اور ان کو غاصب اسرائیل منتقل کئے جانے پر مبنی ایک رپورٹ سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی میں فلسطین کے سفیر نے بتایا کہ بچوں کی جبری منتقلی عالمی قوانین کی بنیاد پر نسل کشی شمار ہوتی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جرمنی میں فلسطینی سفیر لیتھ عرافاہ کا کہنا تھا کہ یہ نسل کشی ہے اور اسرائیل ہر طرح کی نسل کشی کا مرتکب ہورہا ہے۔

جرمنی میں فلسطینی سفیر لیتھ عرافاہ نے ایک صیونی فوجی کے ہاتھوں غزہ پٹی سے اغوا کی گئی ایک شیر خوار بچی کی اسرائیل منتقلی کی رپورٹوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بچے کی جبری منتقلی عالمی قانون کے مطابق نسل کشی کی ایک شکل ہے اور اسرائیل اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ وہ ہر طرح کی نسل کشی کا مرتکب ہورہا ہے۔

 

ٹیگس