جرمن چانسلر نے امریکہ اور یوکرین کو آئینہ دکھا دیا
Dec ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۳ Asia/Tehran
یوکرین میں جنگ طویل ہونے اور اخراجات بڑھنے کے بعد جرمن چانسلر نے اس ملک کی عالمی حمایت کم ہونے کی خبردی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: جرمن چانسلر اولاف شولٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ولادیمیر پوتین اس وقت ہمیشہ سے زیادہ یوکرین کو فوجی شکست سے دوچار کرنے کے لئے پرعزم ہيں۔
انھوں نے کہا کہ پوتین، یوکرین کی بین الاقوامی حمایتوں میں کمی سے امید لگائے ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ قابل افسوس ہے کہ ہم ان اندازوں کی کامیابی کے خطرے کو دور نہيں کرسکتے۔
جرمنی کے چانسلر نے اپنے بیان میں امریکہ میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان یوکرین کی مزید مدد جاری رکھنے کے بارے میں اختلافات اور یورپی یونین میں یوکرین کے لئے بجٹ مختص کئے جانے پر عدم اتفاق کی جانب بھی اشارہ کیا ۔