عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو ماہ کے اندر یورپ کی نصف آبادی اومیکرون ویرینٹ میں مبتلا ہو سکتی ہے۔
برطانیہ اور جرمنی کے وفود کے نئے سربراہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر مذاکرات کار علی باقری سے ویانا میں گفتگو کی۔
مغربی دنیا میں کورونا کا وحشتناک پھیلاؤ جاری ہے اور فرانس میں مسلسل چوتھے روز دو لاکھ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔
عراقی کردستان کی سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ محمد حاجی محمود نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے داعش کی مدد و حمایت پوری طرح واضح ہے۔
پوری دنیا میں کورونا وائرس کے او میکرون ویرینٹ پھیلنے کا خدشہ ہے۔
گروپ سات کے صنعتی ملکوں کے وزرائے صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون تیزی سے پھیلنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر صحت و سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بن رہا ہے۔
ویانا میں ایران اور گروپ چار جمع ایک کی مفاہمت سے ایک نیا متن تیار کیا گیا ہے جس کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد اس پر آئندہ مذاکرات کئے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کر کے ہرقسم کی نسل پرستی کی مذمت کی ہے۔
دنیا میں کورونا وایرس کو لے کر ایک طرف جہاں لوگوں میں خوف ہے وہیں جرمنی اور لتھوانیہ میں کورونا کو لے کر لگائی گئیں پابندیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور یہ مظاہرے پر تشدد اختیار کرگئے جس کے دوران دسیوں افراد زخمی ہوگئے۔
اولاف شولز کے جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہو نے کے ساتھ ہی خاتون رہنما انجیلا میرکل کا سولہ سالہ دور اقتدار بھی اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔