امریکہ نے ایران سے دشمنی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تہران کے خلاف اسلحے کی پابندی جاری رکھوانے کی غرض سے ایران مخالف قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ملکوں کو پیش کر دیا۔
سحر نیوزرپورٹ
امریکی صدر نے اپنی ایران مخالف پالیسیوں کی ناکامی کی توجیہ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی فوری سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔
ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی حالیہ قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ قرارداد کو اس عالمی ادارے کے ڈھانچے میں پائے جانے والے امتیازی رویئے کا ایک اور ثبوت قرار دیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایران مخالف اقدامات میں امریکہ کا ساتھ دینے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایک بیان میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی اسلحے سے متعلق پابندی کی مدّت میں توسیع کی کھل کر حمایت کی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کو غیر تعمیری اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے امریکہ اور تین یورپی ممالک کی تسلط پسندانہ پالیسی کا حصہ قراردیا ہے۔