عراق کی تحریک استقامت نے مقبوضہ جولان میں غاصب صیہونی حکومت کے ایک اور اہم ٹھکانے کو ڈرون حملے کا نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ سے وابستہ دھڑے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے لبنان کے خلاف وسیع جنگ کا فیصلہ کیا تو خود اپنے خاتمے کا اہتمام کرے گی۔
مقبوضہ جولان کے باشندوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنی عرب، اسلامی اور توحیدی تعلیمات کی رو سے انتقام کے نام پر حتی ایک قطرہ خون بھی بہائے جانے کے مخالف ہیں۔
صیہونی حکومت کے میڈيا نے پیر کو ستّر میزائل ، جنوبی لبنان سے شام کے مقبوضہ جولان اور شمالی مقبوضہ فلسطین کے علاقے اصبع الجلیل پر داغے جانے کی خبر دی ہے-
شام کے صوبۂ قنیطرہ کے ایک شہر پر غاصب اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے کی خبر ملی ہے جس میں کم از کم چار افراد شہید ہو گئے ہیں۔
ترک میڈیا نے منگل کے روز مقبوضہ جولان کی پہاڑیوں کے قریب روسی فوجیوں کی موجودگی اور صیہونی حکومت کو پیغام بھیجنے کی اطلاع دی ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے دمشق پر کئے جانے والے حملے میں دو فوجی زخمی ہو گئے ہیں جب کہ مالی نقصانات کی بھی اطلاعات ہیں
صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ جولان کو محاصرے میں لے کر اس علاقے کے دسیوں شہریوں کو زخمی کردیا۔
صیہونی حکومت نے ایک بار پھر شام کے صوبہ قنیطرہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
تیونس کے وزیر خارجہ نبیل عمار نے مقبوضہ جولان کے علاقے کو شام کا اٹوٹ حصہ قرار دیا ہے۔