اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کو سزا ملنا یقینی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دمشق میں ایران کے قونصلر سیکشن پر نسل کش صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری امریکی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور اسے جواب دینا پڑے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ دمشق میں ایران کے سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر صیہونی حکومت کے حملے کے بعد امریکا کو اہم پیغام ارسال کردیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے قونصلر سیکشن کی عمارت پر حملے کو تمام بین الاقوامی کنوینشنوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کے نتائج کی ذمہ داری صیہونی حکومت پر عائد کی ہے۔
ایران اور مصر کے وزرائے خارجہ نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں غاصب صیہونی حکومت کے حملوں کی روک تھام کے لئے بین الاقوامی اداروں کے موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ نے ملت فلسطین کے حقوق کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں جہاداسلامی کے اہم کردار کو سراہا۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کو تنبیہ کرنے کی غرض سے ضروری تدابیراپنانے کا وقت آن پہنچا ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطین کے مظلوم عوام، بالخصوص غزہ کی پٹی میں، نسل کش صیہونی حکومت کی مزید جارحیت بند کرانے کے لیے عالمی برادری کی فوری اور مؤثر مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر ایران نے ماسکو کے نزدیکی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت اور بے گناہ افراد کی ہلاکت پر روسی صدر، حکومت و عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فونی گفتگو میں کہا اب پوری دنیا یہ سمجھ رہی ہے کہ نیتن یاہو کا آخری وقت قریب ہے اور وہ اب صرف اپنی بقا کے لئے ہاتھ پیر مار رہے ہيں۔